لالویادونے کہا،ہمارابنیادی مقصدبی جے پی اورآرایس ایس کواقتدارسے دوررکھناہے
گوپال گنج، 26؍جولائی (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد نے آج کہاکہ آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی اپنے امیدوار انتخابی میدان میں نہیں اتارے گی اور سیکولر طاقتوں کے حق میں کام کرے گی۔اپنے آبائی ضلع گوپال گنج میں آج صحافیوں سے بات چیت میں لالویادونے کہاکہ آر جے ڈی آئندہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں اپنے امیدوار انتخابی میدان میں نہیں اتارے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کا بنیادی مقصدبی جے پی اور آر ایس ایس کی زیر قیادت فرقہ وارانہ طاقتوں کو شکست کرناہے۔لالو نے کہا کہ ان کی پارٹی اتر پردیش میں سیکولر طاقتوں کے حق میں کام کرے گی۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ سماج وادی پارٹی کی مدد کریں گے؟۔ لالو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو ان کے سمدھی ہیں اور وہ ان کا یقینی طورپر خاص خیال رکھتے ہیں۔لالو نے جہاں اتر پردیش انتخابات سے اپنی پارٹی کو دور رکھنے کا اعلان کیا ہے، وہیں بہار میں مہاگٹھ بند ھن حکومت میں شامل جے ڈی یو پڑوسی ریاست میں سرگرم ہے۔بہارکے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدرنتیش کمار بی ایس پی سربراہ مایوتی کے مخالف اور آرکے چودھری کی بہوجن سماج سوابھیمان سنگھرش سمیتی کی طرف سے منعقد چھترپتی ساہو جی مہاراج جینتی کی تقریب میں حصہ لینے آج لکھنؤ گئے ہیں۔نتیش نے شراب بندی کو لے کر حالیہ دنوں میں اترپردیش میں تقریبا نصف درجن جلسے کئے ہیں۔